بھارت نے دریائے چناب پر سیلی ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ دیدیا، پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے چپ سادھ لی

بھارت نے دریائے چناب پر سیلی ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ دیدیا، پاکستانی انڈس واٹر ...
بھارت نے دریائے چناب پر سیلی ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ دیدیا، پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے چپ سادھ لی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے دریائے چناب پر سیلی ڈیم تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیدیاہے جبکہ پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر کی طرف سے تاحال خاموشی برقرارہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں سیلی ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ بھارت نے دیدیاہے اور یہ ڈیم بگلیہار ڈیم سے تین گنابڑا ہے ۔ دریائے چناب کا پانی دوٹنلز کے ذریعے ڈیم میں گرایاجائے گاجبکہ بھارتی فشریز ڈیپارٹمنٹ دریا پر مزید ڈیم بھی تعمیر کررہاہے ۔بتایاگیاہے کہ سیلی ڈیم سے 540میگاواٹ بجلی بھی حاصل کی جائے گی،دریاپر مزید پانچ ڈیم بھی بنائے جائیں گے جبکہ مائیکروڈیموں میں بھی لاکھوں ایکڑپانی ذخیرہ ہوگا۔ دوسری طرف پاکستان کا انڈس واٹرکمیشن تاحال خاموش ہے اور کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا۔ ماہرین کاکہناہے کہ پاکستان پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے ،ملک کا موقف سامنے والا کوئی نمائندہ نہیں ، مستقبل میں پانی کا مسئلہ دہشتگردی سے زیادہ اہم ہوگا۔

مزید : قومی /Headlines

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...