نجم سیٹھی من پسند چینل کو پی سی بی کے ٹی وی رائیٹس فروخت کرناچاہتے ہیں: سابق کوچ میجر ندیم سڈل

نجم سیٹھی من پسند چینل کو پی سی بی کے ٹی وی رائیٹس فروخت کرناچاہتے ہیں: سابق ...

نگران چیئرمین کے سادہ کاغذ پر لکھ کر دینے کے مطالبہ پر ممبران کی تلخ کلامی ہوئی اور اجلاس ختم ہوگیا: سابق کوچ آرمی کرکٹ ٹیم

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ میجر ندیم سڈل نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی اربوں روپے کے ٹیلی ویژن رائٹس اپنے من پسند چینل کو دینا چاہتے ہیں،نجم سیٹھی کے سفید کاغذ پر لکھ کر دینے کے مطالبے پر پی سی بی کے کے ممبران میں تلخ کلامی ہوئی اور اجلاس ختم ہوگیا،نگران چیئرمین کو ممبران نے شوق پورا کرنے کیلئے کسی ریجن سے نامزدگی کا مشورہ دیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ندیم سڈل نے کہاکہ نجم سیٹھی نگراں چیئرمین پی سی بی بنے لیکن مستقل طور پر ذمے داری سنبھالنے کا دن میں خواب دیکھ رہے ہیں، ان کے سربراہ بننے سے ملکی کرکٹ سیاہ دور میں داخل ہو جائے گی۔ندیم سڈل کاکہناتھاکہ کرکٹ میڈیا رائٹس کا معاملہ سر پر ہے، اربوں روپے کی ڈیل نجم سیٹھی اپنے من پسند چینل سے کرنا چاہتے ہیں، وہ ایک مخصوص میڈیا گروپ میں تنخواہ پر ملازم ہیں، ایسے میں کیسے منصفانہ انداز میں رائٹس فروخت کر سکیں گے؟ندیم سڈل نے دعویٰ کیاکہ نجم سیٹھی کو عبوری طور پر عہدہ سونپا گیا تو اُنہوںریجنز کے عہدیداروں ذوالفقار ملک، طارق ، عامر نواب، میاں منیر اور شکیل شیخ سے ملاقات کی۔تین گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں نجم سیٹھی نے کہاکہ سفید کاغذ پر لکھ کر دیدیں کہ کرکٹ بورڈ کے اہم فیصلوں کا اختیار مجھے دیا جائے جس پر ان کی ممبران کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی اور اجلاس ختم کر دیا گیا۔ ندیم سڈل نے کہاکہ دوسری میٹنگ میںاُنہیں بھی بلا کر پوچھا گیا کہ آپ کے کیا تحفظات ہیں؟ ساتھ دیں تاکہ موثرانداز میں کرکٹ کے امورکوچلایا جاسکے۔ مجھے کرکٹ بورڈ کا مستقل چیئرمین بنا دینا چاہیے جس پرسڈل نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو الیکشن کرانے کا کہا ہے اگر چیئرمین بننے کا شوق ہے توکسی ریجن سے اپنی نامزدگی کو یقینی بنائیں۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...