ماموں نے بھانجے اور بھانجی کو آگ لگا دی، حالت تشویشناک

ماموں نے بھانجے اور بھانجی کو آگ لگا دی، حالت تشویشناک
ماموں نے بھانجے اور بھانجی کو آگ لگا دی، حالت تشویشناک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سچل کے علاقے میں سنگدل ماموں نے بھانجے اور بھانجی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 8 سالہ شمائلہ اور 3 سالہ حمزہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کی ماں شوہر سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی کہ ماموں نے طیش میں آ کر بھانجے اور بھانجی کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔

مزید : کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...