اُسامہ بن لادن کی کلاشنکوف امریکہ میں سجادی گئی

اُسامہ بن لادن کی کلاشنکوف امریکہ میں سجادی گئی

ورجینیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اُسامہ کے کمپاﺅنڈ سے ملنے والی کلاشنکوف سی آئی اے عجائب گھرمیں رکھ دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ سے ملنے والی ان کی کلاشنکوف سی آئی اے کے ہیڈ کوارٹرکے عجائب گھرمیں رکھی گئی ۔ امریکی شہرورجینیا کے علاقے ینگلے میں واقع سی آئی اے ہیڈکواٹر میں موجود سامان میں جنگ عظیم کے خفیہ ادارے کی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں ملنے والی یادگارچیزیں رکھی گئی ہیں۔ اسامہ بن لادن کی کلاشنکوف مئی2011ءمیں ایبٹ آباد میںان کے کمپاﺅنڈ کی تیسری منزل سے ملی تھی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...