کراچی میں عزیز بلوچ کے گھر سے گرفتارہونیوالے تمام افراد رہا، احتجاج ختم

کراچی میں عزیز بلوچ کے گھر سے گرفتارہونیوالے تمام افراد رہا، احتجاج ختم
کراچی میں عزیز بلوچ کے گھر سے گرفتارہونیوالے تمام افراد رہا، احتجاج ختم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کرا چی (مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری کے علاقے سنگولین میں عزیز بلوچ کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار ہونیوالے تمام افراد کو رہاکردیاگیاجس کے بعد لیاری میں احتجاج کرنیوالے علاقہ مکین پرامن طورپرمنتشر ہوگئے ۔مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے شرپسندعناصر کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری کے علاقے سنگولین میں واقع عزیر بلوچ کے گھر پر چھاپا مارا اور دس افراد کو حراست میں لے لیا تاہم عزیز بلوچ کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔پولیس چھاپوں کے بعد علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث علاقے میں کاروبار زندگی معطل ہو گیا ہے۔ایس پی لیاری نجم ترین کے مطابق لیاری میں چھاپوں کے دوران دس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔رات گئے لیاری کے علاقوں مندرہ محلہ اور الفلاح روڈ پر کریکر حملے میں پانچ سالہ بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے۔بہار کالونی میں کریکر حملے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ دبئی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مزید : کراچی