آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے دو شناختی کارڈ برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی دفتر پر حملے کرنے والے دو دہشت گردوں کے شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں جنہیں جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے شناختی کارڈز پر اورنگی ٹاﺅن اور گلشن اقبال کے پتے درج ہیں اور ایک شناختی کارڈ پر شکیل نامی شخص کا نام لکھا ہوا ہے جبکہ دونوں شناختی کارڈ جعلی ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق حملہ آوروں کے پاس آئی ایس آئی کے دفتر کی مکمل معلومات نہیں تھیں۔