ویرانی سی ویرانی ہے۔۔۔کوئی کال نہ کوئی کیک

ویرانی سی ویرانی ہے۔۔۔کوئی کال نہ کوئی کیک
ویرانی سی ویرانی ہے۔۔۔کوئی کال نہ کوئی کیک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آ باد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کے عہدہ کی مدت کے خاتمے کے قریب آتے ہی کسی نے سالگرہ کی مبارکباد ہی نہیں دی تاہم صدر مملکت کی صاحبزادی آصفہ بھٹوزرداری نے سوشل میڈیاپر اپنے والدکو سالگرہ کی مبارکبادضروردی۔ذرائع کے مطابق 26جولائی کوصدرزرداری کی سالگرہ تھی جوخاموشی سے گزر گئی اوراس حوالے سے کوئی تقریب منعقدکی گئی نہ ہی پیپلزپارٹی کی جانب سے مبارکباددی گئی۔ صرف صدرمملکت کی بیٹی آصفہ بھٹوزرداری نے سوشل میڈیاپر اپنے والدکو سالگرہ کی مبارکباددی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس