افغانستان میں خود کش حملے اور نیٹو کے فضائی حملے میں 52افرادجاں بحق

افغانستان میں خود کش حملے اور نیٹو کے فضائی حملے میں 52افرادجاں بحق
افغانستان میں خود کش حملے اور نیٹو کے فضائی حملے میں 52افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں خودکش حملے اور اتحادی افواج کے فضائی حملے میں کمانڈر سمیت 52افرادہلاک ہوگئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں خود کش حملے میں طالبان مخالف کمانڈر سمیت سات افراد جاں بحق اور سات ہی زخمی ہوگئے ہیں ۔ اُدھر جنوبی صوبہ ہلمند میں نیٹو کے فضائی حملے میں 45مبینہ طالبان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ ایساف ترجمان کے مطابق اتحادی افواج نے جمعہ اور ہفتہ کی رات بمباری کی ۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیشو اور خانشن صوبے میں کارروائی کے دوران شدت پسندمارے گئے ،وہ نمروز صوبے میں اپنی کارروائی کے بعد واپس جارہے تھے۔دونوں واقعات میں طالبان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔