فلوریڈا کی رہائشی عمارت میں فائرنگ، حملہ آور سمیت سات افراد جاں بحق
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ سے حملہ آور سمیت سات افراد مارے گئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کی رہائشی عمارت میں موجود افراد کو حملہ آور نے یرغمال بنالیااور فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتاردیا۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد پولیس کی فائرنگ سے ملزم میں ماراگیا۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں ۔