برطانوی شہریت منسوخ، پنجاب کے نامزد گورنر’ خالص ‘ پاکستانی بن گئے ،پاکستان کو انگلستان جیسا بنائیں گے

برطانوی شہریت منسوخ، پنجاب کے نامزد گورنر’ خالص ‘ پاکستانی بن گئے ،پاکستان ...

لندن (بیورورپورٹ)برطانیہ میں آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن کے صدر اور راچڈل لاءسوسائٹی کے پہلے ایشن صدر بیرسٹر امجد ملک نے پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری سرور سے ان کے سب آفس میں ملاقات کی اور انہیں انکی برطانوی شہریت کی منسوخی کے کاغذات پیش کیے ۔پنجاب کا گورنر نامزد کیے جانے پر چوہدری سرور نے اپنے وکیل بیرسٹر امجد ملک کے توسط سے برطانیہ کی شہریت چھوڑنے کے کاغذات پر دستخط کیے تھے۔ نامزد گورنر چوہدری سرور نے مسٹر امجد ملک سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام اور ملک کی خدمت کیلئے برطانوی شہریت چھوڑ دی ہے اب وہ جس ملک سے آئے، اس ملک جانے کے لیے انہیں وزٹ ویزہ لیکر جانا ہوگا، برطانیہ میں قانون کی بالا دستی ہے اور یہی بالا دستی کا خواب لیکر وہ پاکستان آئے ہیں اور انشاءاللہ وہ برطانوی و پاکستان عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور اس مقصد کے لیے سب سے پہلے انہوں نے اپنا سرمایہ پاکستان منتقل کیا ہے۔ اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے ’ پاکستان ‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دوہری شہریت کا کوئی قانون نہیں اور نہ ہی پارلیمنٹ نے اس سلسلہ میں کوئی واضح قانون سازی کر رکھی ہے غیر ملکی شہری شوکت عزیز ‘ معین الدین قریشی وغیرہ جن کے پاس پاکستان کی شہریت بھی نہیں تھی ایک عرصہ پاکستان کی تقدیر سے کھیلنے کے بعد بریف کیس اٹھا کر چلے گئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بیس ہزار سے زائد پاکستانی شہری برٹش شہریت حاصل کرنے کیلئے لائن میں لگے ہوئے ہیں غیر ملکی شہریت حاصل کرنا کوئی گناہ نہیں بلکہ یہی لوگ پاکستان کے بہترین سفیر ہیں جو ان ممالک کی شہریت حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے وقار اور تجارت کے فروغ کے لیے اس شہریت کو استعمال کر سکتے ہیں وگرنہ انہیں پاکستانی پاسپورٹ پر ایک طویل عرصہ ویزہ کے حصول کیلئے انتظار کرنا پڑیگا انہوں نے چوہدری سرور کے جذبہ حب الوطنی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے تمام تارکین وطن ایسے ہی جذبات رکھتے ہیں یہ امر قابل زکر ہے کہ بیرسٹر امجد ملک اپنے نجی دورہ پر پاکستان آئے ہیں اور اپنے دورہ کے دوران وہ وزیر اعظم پاکستان میاں نوا ز شریف ‘ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ‘ سے ملاقات کے علاوہ لاہور ‘ ہائیکورٹ بار سے بھی خطاب کرینگے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...