بجلی چور عملے کو بلوچستان بھیج دیں گے:عابد شیر علی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عملہ خیر منالے اور سیدھا ہوجائے، ورنہ سیدھاکرناآتاہے ، تبادلہ بلوچستان کردیاجائیگا۔ جیو نیوز کے مطابق ان کاکہناتھاکہ وزارت کا حلف اٹھاتے ہی انہوں نے بجلی چوری کے خاتمے کے مشن پر کام شروع کردیا ہے اور ضرورکامیابی ملے گی۔ وہ محکمے کی کالی بھیڑوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ شیر ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ بجلی چور عملے کاتبادلہ بلوچستان کردیاجائیگا، سکھرالیکٹرک کے6 اہلکاروں کاتبادلہ بلوچستا ن کیاجاچکاہے۔ وہ بجلی چوروں کی فہرست لے کر جلد وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے۔