غریب نواز حکومت ، عوامی کے بجائے ریل کی امیرکلاس کے کرائے کم کردیے

غریب نواز حکومت ، عوامی کے بجائے ریل کی امیرکلاس کے کرائے کم کردیے
غریب نواز حکومت ، عوامی کے بجائے ریل کی امیرکلاس کے کرائے کم کردیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ریلوے کے وزیر خواجی سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرینوں کے اے سی سلیپر اور اے سی بزنس کے کرایوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے جبکہ اکانومی کلاس کے کرائے کم نہیں کیے گئے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ تین ماہ تک قراقرم ایکسپریس کے علاوہ باقی تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 17سے 57 فیصد کمی کی گئی تاہم یہ کمی اکانومی کلاس پر لاگو نہیں ہو گی۔برانچ لائنز پر کم سے کم کرایہ 35روپے سے کم کر کے 20 روپے کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین سے 75 انجنوں کے معاہدے میں دیئے گئے 1 ارب 57 کروڑ روپے واپس آ گئے ہیں اور پنجاب حکومت نے بھی واجب الادا 3 ارب روپے میں سے 30 کروڑ روپے دے دیئے ہیں۔جبکہ ریلوے کا روزانہ خسارہ دس کروڑ روپے سے کم ہو کر نو کروڑ روپے رہ گیا ہے اور ٹرینوں کی بروقت آمد اس مالی سال میں 80فیصد تک درست کر دیں گے۔

مزید : بزنس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...