صدارتی الیکشن میں ’جھگڑا‘ ختم ،ممنون اور وجیہہ کا مقابلہ ہوگا

صدارتی الیکشن میں ’جھگڑا‘ ختم ،ممنون اور وجیہہ کا مقابلہ ہوگا
صدارتی الیکشن میں ’جھگڑا‘ ختم ،ممنون اور وجیہہ کا مقابلہ ہوگا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق دوبڑی جماعتوں کے مسلم لیگ ن کے ممنون حسین اورپاکستان تحریک انصاف کے وجیہ الدین احمد میدان میں مقابلہ ہو گا۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے دن 12 بجے تک کا وقت مقرر کیا تھا۔مقررہ وقت ختم ہونے سے پہلے من لیگ کے اقبال ظفر جھگڑا نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ 30 جولائی کو دن دس بجے سے 3 بجے تک پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی۔

مزید : قومی