پنجاب کا گورنر:تحریکِ انصاف کے سوا برطانیہ میں تمام جماعتیں چودھری سرور کی حامی
لندن (بیورو رہورٹ) تحریک ِ انصاف کے سوا تمام سیاسی جماعتوں اور پاکستانی کمیونٹی نے بر طانیہ میں پہلے مسلمان ممبر پارلیمنٹ بننے والے چوہدری محمدسرور کو گورنر پنجاب نامزد کئے جانے پر برٹش پاکستانیوں کے علاوہ دیگر کیمونیٹی کے لوگوں نے میاں نواز شریف کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ ان کے خیال کے مطابق چوہدری محمدسرور نے بر طانیہ میں کامیاب سیاسی دور گزارہ اور بہتر انداز سے پاکستان کا برطانیہ کی پارلیمنٹ میں دفاع کیا ہے جبکہ وہ ایک کامیاب بزنس مین ہونے کی وجہ سے کستان اور بر طانیہ میں بسنے والے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے آمادہ کرنے کے لئے موزوں ترین شخص ہیں ،ان کے گورنر پنجاب بننے سے کاروبار کی نئی راہیں کھلیں گی۔اوور سیز پاکستانیوں کو لاحق مسائل جن میں ان کی جائیدادوں پر رشتہ داروں اور قبضہ گروپوں کا راج ہیں ان سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں بھی مدد مل سکے گی۔لارڈ نزیر احمد کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور نے کشمیر کے مسئلہ پربر طانیہ کی پارلیمنٹ میں بڑا واضع موقف اختیار کیا تھا اس کے علاوہ فلسطین کے مسئلہ پر بھی تمام کیمونیٹی کے افراد کو متحد کیا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنماہ تاج رچیال نے کہا کہ چوہدری سرور کا انتخاب گورنر پنجاب کے لئے کر کے بر ٹش پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔کیونکہ چوہدری سرور نے مسئلہ کشمیر کی وکالت بہتر انداز میں کی ہے۔برٹش پاکستانی ان کو اس عہدہ پر نامزد کئے جانےوالے فیصلہ کی بھرپور حمائت کرتے ہیں۔۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماوں ناصر بٹ اور ملک ناصر نے کہا کہ چوہدری سرور کو انتخاب میاں نواز شریف کی سیاسی بصیرت کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے ایسے فرد کو چنا ہے جو پاکستان کے عوام کے مسائل کو بہتر طور پر جانتا ہے۔۔ مسلم لیگی رہنماہ راناریاض الحسن نے کہا کہ چوہدری سرورقابل اور درمند دل رکھنے والی شخصیت کے مالک ہیں۔وہ بر طانیہ میں سیاسی سوجھ بوجھ رکھتے ہیں، ان کا انتخاب پاکستان کی عوام پر اچھے اثرات مرتب کرے گا۔تھرڈ ورلڈ سالیڈیریٹی کے چیرمین مشتاق لاشاری نے کہا کہ محمد سرور کے پاس سیاست کا وسیع تجربہ ہے، پاکستان ان کے تجربہ سے مستفید ہوگا ۔یہ پاکستان کی حکومت کا اچھا فیصلہ ہے۔اشفاق میمن نے کہا کہ چوہدری سرور کا انتخاب خوش آئند ہے ،بر ٹش پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ جلد ڈیول نیشنیلٹی کے قانون کوختم کیا جائے تاکہ پرٹش پاکستانی اپنی خدمات سر انجام دے سکیں۔کیمونیٹی رہنماہ چوہدری دل پزیر نے کہ اچھا فیصلہ ہے اوورسیز پاکستانی اس اقدام کی بھر پور حمائت کرتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے صدر شہباز خان نے کہا کہ بلا شبہ چوہدری سرور ایک منجے ہوئے سیاسی آدمی ہیں،انہوں نے پاکستان کے امیج کو بر طانیہ اور یورپ میں بہتر بنایا مگر میاں نواز شریف کے اس فیصلہ سے احساس ہوتا ہے کہ ابھی تک ہم انگریزوں کی حکومت کے زیر اثر ہیں ۔بر طانیہ نے ان کو بلا کر گورنر کے عہدہ پر نامزد کرنے سے پاکستان کی عوام کی بھی بے عزتی کی گئی ہیں اور یہ تاثر دیا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک بھی قابل اور اس عہدہ کے اہل فر د نہیں ہے۔