نواز شریف نے ایم کیوایم کو پھر زندہ کردیا: شیخ رشید

نواز شریف نے ایم کیوایم کو پھر زندہ کردیا: شیخ رشید
نواز شریف نے ایم کیوایم کو پھر زندہ کردیا: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر روپے کی قیمت گراکر قرضہ عوام کی گردنوں پر مسلط کر دیا ہے۔اس حکومت نے پچاس دن میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اس وقت قوم کو ایک نوجوان رہنما کی ضرورت ہے جس کی للکار پر عوام باہر نکلیں۔سماءنیوز کے پروگرام ”ہم لوگ“میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اصلی رہنما قومی ایشو کیلئے پیدا ہوتا ہے اس لئے نہیں پیدا ہوتا کہ جاکر کارخانوں کو سونگھے کہ یہاں سے گیس کی بد بو آرہی ہے ۔عمران خان کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کردیتی ہے تو الیکشن کا بستر گول ہو جائے گا ۔ اس ملک میں جمہوریت عوام کے لئے نہیں بلکہ خواص کیلئے آرہی ہے ۔ ہم پہلے دن سے کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم ایک حقیقت ہے لیکن اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ن لیگ خود چل کر نائن زیرو پر گئی اور ایک پارٹی جو بالکل تنہا رہ گئی تھی اس وقت پھر نئے سرے سے زندہ ہو گئی ہے ۔ایم کیوایم کا اس میں فائدہ ہی فائدہ ہے ۔نواز شریف نے آصف علی زرداری سے یہ ضرور سیکھا ہے کہ شمال اورجنوب آپس میں آکر ملے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -