پیپلز پارٹی کے اراکین کیلئے پارلیمنٹ ممنوع قراردیدی گئی

پیپلز پارٹی کے اراکین کیلئے پارلیمنٹ ممنوع قراردیدی گئی
پیپلز پارٹی کے اراکین کیلئے پارلیمنٹ ممنوع قراردیدی گئی

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کے دن پیپلز پارٹی کا کوئی رکن پارلیمنٹ ایوان میں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ارکان کو ایوان میں نہ جانے کی ہدایت کردی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سابق صدارتی امیدوار رضاربانی نے بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا صدارتی انتخاب کے دن ایوان میںجاکر احتجاج کا کوئی پروگرام نہیں ہے ۔اے این پی ، ق لیگ اور بی این پی عوامی بھی اسمبلی میں نہیں جائیں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...