ممنون کو مان لیں گے:جاوید ہاشمی

ممنون کو مان لیں گے:جاوید ہاشمی

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو صدارتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ ممنون حسین کو منتخب ہونے پر صدر تسلیم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا صدارتی انتخابات میں ان کا امیدوار کامیاب نہیں ہو گا لیکن پیپلز پارٹی کو بھی بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ایسے فیصلوں سے وفاق کو نقصان ہو گا۔ ممنون حسین کو منتخب ہو کر وفاق کی علامت بننا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادارن کو برطانیہ سے امپورٹڈ گورنر منگوانے کی ضرورت نہیں تھی اس سے جنوبی پنجاب میں احساس محرومی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزید : ملتان

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...