ن لیگ نے خوفزدہ ہوکر ایم کیو ایم سے رابطہ کیا:وجیہہ

ن لیگ نے خوفزدہ ہوکر ایم کیو ایم سے رابطہ کیا:وجیہہ
ن لیگ نے خوفزدہ ہوکر ایم کیو ایم سے رابطہ کیا:وجیہہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہاہے کہ صدارتی الیکشن ملک کے اہم ترین الیکشنز میں سے ایک ہے، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بائیکاٹ کے بعد اپنے ووٹ کم ہونے کے ڈر سے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے بائیکاٹ سے کوئی اعتراض نہیں تاہم سمجھ نہیں آئی کہ انہوں نے بائیکاٹ کیوں کیا، الیکشن پر صوابدیدی اختیارات الیکشن کمیشن کے پاس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدارتی عہدہ ایک نمائشی عہدہ ہے تاہم اس کی اہمیت کم نہیں ہوئی، صدر تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلتا ہے، پی ٹی آئی کا ممبر ضرور ہوں مگر ضمیر فروش نہیں، تحریک انصاف کا امیدوار ہونے کے باوجود غیرجانبداری سے دستبردار نہیں ہوا۔

مزید : قومی