سعودی عرب میں 620 سرکاری عہدیداروں کی ڈگریاں جعلی نکلی

سعودی عرب میں 620 سرکاری عہدیداروں کی ڈگریاں جعلی نکلی
سعودی عرب میں 620 سرکاری عہدیداروں کی ڈگریاں جعلی نکلی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں چھ سو بیس سرکاری عہدیداروں کی ڈگریاں جعلی ثابت ہو گئی ہیں۔ کارروائی کے خوف سے دو ہزار افسروں نے ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی ہے۔ سعودی عرب میں سرکاری افسروں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ کئی افسروں کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے پر کیا گیا۔ جانچ پڑتال میں چھ سو بیس افسروں کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی ہے۔ تادیبی کارروائی کے ڈر سے دو ہزار افسروں نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی ہے۔ ان افسروں میں سے بیشتر نے ڈاکٹریٹ اور ایم ایس سی کی جعلی ڈگریاں بنوا رکھی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی