پیپلز پارٹی نے الیکشن کمشنرز کے استعفے کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں صوبائی ممبروں سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آزادی کی لاج نہیں رکھی، ایک امیدوار کو جتوانے کے لئے گٹھ جور کیا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چند ووٹوں کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔