سنسنی خیز مقابلہ ،ویسٹ انڈیز کو شکست ،پاکستان نے پہلا ٹی 20فتح کرلیا

سنسنی خیز مقابلہ ،ویسٹ انڈیز کو شکست ،پاکستان نے پہلا ٹی 20فتح کرلیا
سنسنی خیز مقابلہ ،ویسٹ انڈیز کو شکست ،پاکستان نے پہلا ٹی 20فتح کرلیا

  

کنگسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20میں دو وکٹوں سے شکست دے دی اور ٹی 20کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ آخری بال پر ذولفقار بابر نے چھکا لگا پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا ۔ ویسٹ انڈیز کے 152رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کے پہلے کھلاڑی ناصر جمشد سات رنز اور دوسر اکھلاڑی احمد شہزاد تین رنز بنا کر آﺅٹ ہو ئے ۔ کپتان محمد حفیظ 13رنز بنا سکے ، عمر اکمل 9رنز بنا کرپویلین لوٹے ،عمر امین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 47رنز بنا ئے ، شاہد آفریدی 27بالوں پر 46 رنز بنا ئے ،حماد اعظم 10رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوئے،سعید اجمل کوئی رنز نہ بنا سکے ۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کا پہلا کھلاڑی جارنس ایک سکور بنا کر محمد حفیظ کی گیند پر آﺅ ٹ ہو ا ،تیسرے اوور میں 13رنز پر دوبارہ محمد حفیظ کی گیند پر ہی کرس گیل بھی آﺅٹ ہو گئے۔ اس کے بعد چوتھے اوور میں لینڈل چھ رنز بنا کر ذولفقار بابر کی بال پر آﺅٹ ہوئے اور چھٹے ذولفقار بابر کی ہی گیند پر مارلن آﺅٹ ہوئے۔پندرہ اوور میں ذولفقار بابر کی گیند پر براو 25رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔19اوور میں ویسٹ انڈیز کا چھتا کھلاڑی آﺅٹ ہو گیا۔کنگزٹاو¿ن میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی قیادت محمد حفیظ جب کہ ویسٹ انڈیز کی قیادت ڈیرن سمی کر رہے ہیں۔ ٹاس کے بعد مہمان ٹیم کے کپتان ڈیرن سمی کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی جب کہ اسپنرز کو بھی فائدہ ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیرن براوو بیمار ہونے کی وجہ سے میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں اس لیے ان کی جگہ شینن جبرئیل جو شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئی ہے اور عمر امین، حماد اعظم اور ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ میچ کو جیت کر فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل /Headlines