عالمی طاقتیں فلسطین پر اسرائیلی بمباری کا نوٹس لیں‘رضوان خاں

عالمی طاقتیں فلسطین پر اسرائیلی بمباری کا نوٹس لیں‘رضوان خاں

جنوبی افریقہ(بیورو رپورٹ) عالمی طاقتوں کو فلسطین پر صہیونی اسرائیل کی بمباری کا نوٹس لینا چاہئے روزانہ معصوم بچوں اور شہریوں کی ہلاکتیں لمحہ فکریہ ہیں اقوام متحدہ سمیت او آئی سی کی خاموشی سے بڑا المیہ ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار رضوان خاں چیئرمین پاسکتان جنوبی افریقہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر میاں مختار احمد، احمد رضا ، میاں شبیر چوہدری ماجد کلیانہ اور دیگر بھی موجود تھے رضوان خاں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت کی کمزوری کی وجہ سے آج اسرائیل بے لگام ہو چکا ہے ظلم بربریت کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے مگر نہتے فلسطینیوں پر مظالم پر عالمی دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جو انسانیت کے لمحہ فکریہ سے کم نہ ہے اقوام متحدہ کو جانبداری کی بجائے اسرائیل سے دو ٹوک الفاظ میں بات کرنی چاہئے اور فوراً موثر کردار ادا کر کے جنگ بندی کروا کر اس مسئلے کا ٹھوس اور مستقل حل تلاش کرنا چاہئے رضوان خاں نے مزید کہا کہ آج صبح دس بجے پاکستان جنوبی افریقہ فرینڈ شپ کے زیر اہتمام اسرائیلی ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ جنوبی افریقہ میں مقیم تمام طبقات کی بھرپور نمائندگی ہو گی جس کی قیادت رضوان خاں میاں مختار احمد چوہدری ماجد کمیانہ احمد رضا او میاں شبیر کریں گے۔

مزید : عالمی منظر