ممبئی میں بچوں کی بجائے تتلیوں کے کھیلنے کے لیے انوکھا پارک قائم

ممبئی میں بچوں کی بجائے تتلیوں کے کھیلنے کے لیے انوکھا پارک قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (این این آئی)بھارت کے شہر ممبئی میں بچوں کی بجائے تتلیوں کے کھیلنے کا ایک انوکھاپارک تعمیر کیاگیاہے ،بھارتی میڈیاکے مطابق پیشے کے اعتبار سے فزیکل ٹرینر راجندر اوولییر کو تتلیوں سے بہت لگاو¿ ہے اور اسی لگاو¿ کی وجہ سے انھوں نے گھوڈبدر روڈ پر تیتلیوں کے لیے باقاعدہ ایک باغ تیار کیا ہے،راجندر کے باغ میں سال بھر تیتلیوں کی رونق رہتی ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ ان کے باغ میں 130 طرح کی مختلف تتلیاں ہیں۔
راجندر کا کہنا تھا کہ انھوں نے تتلیوں کے لیے اپنے پارک کو طرح طرح کے پودوں سے سجایا،انہوں نے کہاکہ تمام تتلیاں پھولوں کی طرف متوجہ نہیں ہوتیں لیکن اس کے باوجودراجندر نے دعویٰ کیاکہ ان کے پارک میں تتلیوں کی بہت سی اقسام ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -