پریٹوریا :مسلمانوں کا اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج

پریٹوریا :مسلمانوں کا اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج
پریٹوریا :مسلمانوں کا اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاج

  


                                             جنوبی افریقہ (بیورو رپورٹ) جنوبی افریقہ میں ساﺅتھ افریقہ کے دارالحکومت پر یٹوریا میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے اور پاکستانی کمیونٹیوں کے علاوہ انڈین کمیونٹی اور دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے اسرائیل کی ایمبیسی کے سامنے احتجاج کیا اور بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں کے قتل و عام کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں اسرائیل کی ہٹ دھرمی ظلم و بربیت کے خلاف پوری دنیا کی توجہ کرائی گئی۔ لوگوں کی اس بہت بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان جنوبی افریقہ فرینڈ شپ فاﺅنڈیشن کے چیئرمین محمد رضوان ظاہر نے کہا کہ جس طرح اسرائیل عورتوں بچوں اور بوڑھوں کو شہید کر دیا ہے کیا پوری دنیا میں اسے روکنے والا کوئی نہیں جو فلسطین کےم ظلوموں کی مدد کو آئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہی کام کسی مسلم ملک نے یہودی ملک کے ساتھ کیا ہوتا تو اب تک کہرام مچ گیا ہوتا اور اس کی تکلیف میں امریکہ رو رہا ہوتا یہ افسوس کہ مسلم امہ ابھی تک اسرائیل کے خلاف صرف تماشائی بنی ہوئی ہے ہم لوگوں کو چاہئے کہ جس طرح یہودی ایک ہو جاتے ہیں ہمیں بھی چاہئے کہ ساری دنیا کو مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر آجائیں پھر دنیا کی کوئی طاقت ہماری طرف دیکھ بھی نہ سکے اور ہمارے پوچھنے کے بغیر کوئی ہمارے خلاف کام نہ ہو یہ افسوس ہمارے حکمران امریکہ کے غلام ہیں اور اسے راضی کرنے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔

مزید : عالمی منظر