عراق میں خودکش بم دھماکہ ، 26ہلاک ، 52زخمی

عراق میں خودکش بم دھماکہ ، 26ہلاک ، 52زخمی

                                                بغداد(این این آئی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں26 افراد ہلاک اور52زخمی ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی حکام نے بتایاکہ گزشتہ روز بغداد میں ہونے والے بم دھماکے میں 26 افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،حکام نے بتایاکہ بغدادمیں پولیس چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے اس خود کش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 13 عام شہری بتائے جا رہے ہیں،اطلاعات کے مطابق یہ خود کش بم حملہ اس وقت ہوا جب متعدد افراد اس علاقے میں واقع ایک شیعہ مزار کی جانب جا رہے تھے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا ہلاک ہونے والوں میں کم سے کم سات پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ عراقی حکومت کو گذشتہ مہنیوں کے دوران دولت اسلامی عراق و شام (داعش) کے شدت پسندوں کا سامنا ہے۔داعش کے جنگجوں نے گذشتہ ماہ عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔داعش نے رواں ماہ پانچ جولائی کو شام اور عراق میں اپنے کنٹرول والے علاقوں میں ایک اسلامی مملکت یا خلافت اسلامیہ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سے پہلے دو جولائی کو ابوبکر البغدای نے ایک آڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے عراق اور شام ہجرت کر کے اسلامی ریاست کی تعمیر و تشکیل میں تعاون کی اپیل کی تھی۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ عراق میں جاری تشدد اور انتہا پسندی میں گذشتہ ماہ میں 2417 عراقی مارے گئے ہیں، اس میں سے 1531 عام شہری ہیں۔

مزید : عالمی منظر