مغربی افریقہ، ایبولا وائراس سے ہلاک شدگان کی تعداد 660 ہو گئی

مغربی افریقہ، ایبولا وائراس سے ہلاک شدگان کی تعداد 660 ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ مغربی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 660 ہو گئی ہے۔ آج بروز جمعہ اس ادارے کے ترجمان پال گاروڈ نے کہا کہ اس وبا کے نتیجے میں ایک ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ان کی تعداد میں اضافے کا خدشہ موجود ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اٹھارہ اور بیس جولائی کے دوران ہی اس وبا کی وجہ سے اٹھائیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اس وائرس میں مبتلا ہونے کے 45 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ گنی، لائبیریا اور سرالیون میں اس بیماری کے خلاف عوامی مہم جاری ہے۔
 تاہم روایتی رسوم و رواج اس وبا کے پھیلاو¿ میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -