دنیا میں2ارب 20کروڑ افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں ، اقوام متحدہ

دنیا میں2ارب 20کروڑ افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں ، اقوام متحدہ

                                     نیویارک (اے پی پی) دنیا میں دو ارب 20 کروڑ افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے 91 ممالک میں تقریباً 2 ارب 20 کروڑ افراد ایک ڈالر پچیس سینٹ یا اس سے بھی کم پر روزانہ وقت گزار رہے ہیں جبکہ ڈیڑھ ارب افراد کو شعبہ طب، شعبہ تعلیم اور دیگر میدانوں میں مصائب کا سامنا ہے۔ غریب لوگوں میں سے 84 کروڑ افراد جو کہ 12 فیصد عالمی آبادی کے برابر ہیں، بھوک سے متاثر ہورہے ہیں اور دیگر 80 کروڑ افراد کو غربت کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ غربت کے حوالے سے روس کو 187 ممالک میں سے 57 واں نمبر حاصل ہے جبکہ سب سے خوشحال ممالک میں ناروے ، آسٹریلیا، سوئٹزر اور ہالینڈ شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر