روس 2023ءتک دنیا کا اناج برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائےگا

روس 2023ءتک دنیا کا اناج برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائےگا

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روس 2023ءتک دنیا کا اناج برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔ اقوام متحدہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آئندہ 9 سالوں میں روس سے اناج کی برآمد بڑھ کر دو کروڑ20 لاکھ ٹن ہوجائے گی۔ سال 2013ءسے 2014ءتک کے دوران امریکا اناج کی برآمدکے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پرہے۔ یورپی یونین کا دوسرا اور یوکرائن کو تیسرا مقام حاصل ہے۔ اس فہرست میں روس کا چھٹا نمبر ہے۔ واضح رہے کہ روس کی اناج کی برآمد میں بڑی رکاوٹ بندرگاہوں میں ٹرمینل کی کمی اور انفراسٹرکچر کا کم ترقی یافتہ ہونا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ 2033ءتک روس ، امریکا اور کینیڈا کے بعد دنیا میں اناج کی برآمد کے حوالہ سے تیسرا بڑا برآمد کنندہ بن جائے گا۔

(taa/mnm/msb1131:14)

مزید : کامرس