اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے آلودرآمد کرنیکی اجازت دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے آلودرآمد کرنیکی اجازت دے دی

اسلام آباد(اے این این) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 15نومبر 2014ءتک بھارت سے آلو در آمد کرنے کی اجازت دے دی،ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے قومی ادارہ برائے تحفظ خوارک و تحقیق کو15دسمبر 2014 تک بھارت سے آلوکی ڈیوٹی فری درآمد کی تجویزدی تھی۔ادارہ برائے تحفظ خورا کی درخواست پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھارت سے 15نومبر تک آلو کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دے دی۔

ملک میں آلو کی قلت کے باعث بھارت سے آلو برآمد کیا جا رہا ہے۔

مزید : کامرس