شیڈولڈ بینکوں کو اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک رکھنے کی ہدایت

شیڈولڈ بینکوں کو اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک رکھنے کی ہدایت

فیصل آباد (بیورورپورٹ)بینک دولت پاکستان نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو ہدائت کی ہے کہ وہ عید الفطرکی تعطیلات کے اختتام تک اپنے اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم برانچز میں نصب اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر سٹاک موجود رکھیں تاکہ عید کے موقع پر اے ٹی ایم مشینیں استعمال کرنے والے بینکوں کے کھاتہ داران کو عید الفطرکی تعطیلات کے اختتام تک رقم نکلوانے میں کسی قسم کی مشکل ےا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے نیز تمام بینکوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی خراب اے ٹی ایم مشینیں 24گھنٹوں کے اندر اند ر درست کروا کر انہیں چالو حالت میں لائیں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میںکوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔سٹیٹ بینک فیصل آباد کے ذرائع نے بتا یا کہ مختلف بینکوں کے کھاتہ داران کی جانب سے سٹیٹ بینک کے مجاز حکام کے علم میں ےہ بات لائی گئی ہے کہ گذشتہ سا ل عید الفطرپر اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی ختم ہو گئی تھی جبکہ کئی مشینیں آﺅٹ آف آرڈر بھی تھیں جس کے باعث اے ٹی ایم صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے اہم معمولات کی سرانجام دہی میں بھی سخت دشواری پیش آئی۔ انہوںنے بتا یا کہ تمام بینکوں کے حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ عید الفطر کے تمام ایام کے دوران روزانہ کی بنیاد پر اے ٹی ایم مشینوں کی ورکنگ کو چیک کریں اور چھٹیوں کے دوران بھی اے ٹی ایم مشینوںمیں وافر کرنسی موجود رکھی جائے ۔ا نہوںنے کہا کہ اس ضمن میں کسی غفلت ےا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید : کامرس