آئی ایم ایف کا دباﺅ،حکومت کابجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

آئی ایم ایف کا دباﺅ،حکومت کابجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے این این)حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کے دباو کے باعث بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا، آئی ایم ایف کا کہنا ہے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کی جائے۔ وزارت خزانہ کے زرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومت سے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر دی جانے والی سبسڈی کم کی جائے، جس کے نتیجے میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یقینی ہے، واضح رہے حکومت بجلی پرمجموعی قومی پیداوار کے اعشاریہ پانچ فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے، جو ایک سو چوالیس ارب روپے کے برابر ہے،

 پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات چھ اگست سے دبئی میں شروع ہو رہے ہیں۔ جس میں اپریل سے جون کے درمیان اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : کامرس