پنجاب ‘ 20 ہزار ٹیوب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کرنے کامنصوبہ

پنجاب ‘ 20 ہزار ٹیوب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کرنے کامنصوبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (اے پی پی) محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت نے جرمن اور پاکستانی کمپنی کے اشتراک سے ڈیزل سے چلنے والے 20 ہزار ٹیوب ویلوں کو 2بر س کے عرصہ میں بائیو گیس پر منتقل کرنے کامنصوبہ بنایا ہے ۔ حکومت پنجاب اس پروگرام میں شامل 5 ایکڑ تک مالک کاشتکاروں کو 1 لاکھ روپے جبکہ 5 تا 12.5 ایکڑ تک مالک کاشتکاروں کو 75 ہزار روپے سبسڈی دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 ہزار ٹیوب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب کے انرجی کنزرویشن ویژن کا حصہ ہے۔ ملک کو اس وقت توانائی کی قلت کا سامنا ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کےلئے حکومت توانائی کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس کے ساتھ توانائی کی بچت کےلئے بھی لائحہ عمل تیار کیا جا رہاہے۔ ان اقدامات کے علاوہ توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش کےلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ توانائی کے متبادل ذرائع میں بائیو گیس، بائیو ماس، شمسی توانائی اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ توانائی پیدا کرنے کے لئے مختلف ذرائع کے استعمال میں مقامی وسائل سے استفادہ کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 اسی طرح پاکستان میں موسمی حالات شمسی توانائی کےلئے انتہائی موافق ہیں کیونکہ ہمارے ہاں سورج لمبے عرصے تک چمکتا ہے جس سے توانائی حاصل کرنے کےلئے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، اسی طرح بائیو گیس اور بائیو ماس بھی مقامی سطح پر دستیاب ہیں۔

مزید :

کامرس -