ایف بی آرکی تمام ایئر لائنز کو ٹکٹس پر ایڈوانس ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت
کراچی(اکنامک رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تمام ایئر لائنز کو ٹکٹس پر ایڈوانس ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کر دی۔ ہر سال یکم مارچ کو تمام ٹیکس دھندگان کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ ائیرلائنز کی الیکٹرانک یا مینوئل ٹکٹ کے اجرا پر چار فیصد ٹیکس لیا جائے گا۔ غیر ملکی سفارتکاروں اور سفارتی مشنز کو ٹیکس سے استثنی ہوگا۔ اکانومی کلاس کے مسافر بھی ایڈوانس ٹیکس سے مستثنی ہوں گے۔ ٹیکس دہندگان کی فہرست ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔