پیاز کی پنیری کی کاشت جولائی کے آخری ہفتہ میں شروع کرنے کی ہدایت

پیاز کی پنیری کی کاشت جولائی کے آخری ہفتہ میں شروع کرنے کی ہدایت

راولپنڈی(اے پی پی )محکمہ پنجاب نے پیاز کے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ پنیری کی کاشت جولائی کے آخری ہفتہ سے شروع کر دیں۔ پنیری کاشت کرنے کےلئے ایسی زمین کا انتخاب کریں جس میں پانی جذب کرنے کی صلاحیت موجود ہو۔ کاشت سے قبل گلی سڑی گوبر کی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر زمین میں اچھی طرح ملا ئیں اور آبپاشی کر دیں۔

 وتر آنے پر 3-2 دفعہ ہل اور سہاگہ چلا کر چھوڑ دیں تاکہ جڑی بوٹیاں اگ آئیں۔ شرح بیج 3 تا 4 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں اور پیاز کی بہتر پیداواری صلاحیت کی حامل اقسام پھلکارا اور ڈارک ریڈ کاشت کریں۔ کاشت کے وقت4-3 مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر زمین تیار کر لیں اور3 میٹر کے فاصلہ پر نشان لگا کر پٹڑیاں اس طرح بنائیں کہ ان کے اطراف میں نالیاں بن جائیں تاکہ بارش کی صورت میں زائد پانی باہر نکل جائے۔ گرم موسم میں اگر ان نالیوں میں پانی چھوڑا جائے تو زمین کا درجہ حرارت کم رہنے کی وجہ سے پنیری کا اگاﺅ اچھا ہوتا ہے۔

مزید : کامرس