اداکارہ ریما خان نے غریب فلمی ہنر مندوں میں دو لاکھ روپے تقسیم کیے

اداکارہ ریما خان نے غریب فلمی ہنر مندوں میں دو لاکھ روپے تقسیم کیے
اداکارہ ریما خان نے غریب فلمی ہنر مندوں میں دو لاکھ روپے تقسیم کیے

  


لاہور(یو این پی)اداکارہ وہدایتکارہ ریماخان نے فلم انڈسٹری سے وابستہ غر یب ہنرمندوں ،فنکارو ں اورمزدوروں میں دولاکھ روپے تقسیم کیے۔ اداکارہ کے منیجرغلام دستگیرنے انکی جانب سے گزشتہ روز ایورنیوسٹوڈیو میں مستحق افراد میں پانچ اوردوہزارروپے تقسیم کئے۔ریماخان کے منیجرکا کہناتھاکہ اداکارہ ہرخوشی کے موقع پرفلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کویادرکھتی ہیں۔

مزید : کلچر