پروفیشنل کبڈی لیگ ،قومی ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی

پروفیشنل کبڈی لیگ ،قومی ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیٹ نیوز ) بھارت میں ہونیوالی پروفیشنل کبڈی لیگ میں شرکت کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے مل گئے ، قومی کبڈی ٹیم ا?ج روانہ ہو گی۔ انڈین پریمیئر لیگ کی طرز پر شروع ہونیوالی کبڈی لیگ میں پاکستانی پہلوان بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ پروفیشنل کبڈی لیگ کے اس میلے میں ا?ٹھ ٹیموں کے درمیان مقابلوں کاآغاز 26 جولائی سے ہو رہا ہے۔ جس کے لیے قومی کھلاڑی ا?ج براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہوں گے۔ لیگ میں پاکستان کی جانب سے چھ کھلاڑی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ناصر علی بالی ووڈ اداکار ابھیشک بچن کی ٹیم جے پور پنک پینتھرز میں شامل ہیں وسیم سجاد کو پٹنی پائریٹس کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پروفیشنل کبڈی لیگ کی فرنچائز تیلگو ٹائٹنز میں دو پاکستانی پلئیرز کو شامل کیا گیا ہے۔ عاطف وحید اور واجد علی ٹورنامنٹ میں جوڑ توڑ دکھائیں گے۔ کبڈی لیگ میں کاشف رزاق اور حسن رضا بھی بہترین پرفارمنس دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔