ہالی وڈ ایکشن فلم گارڈین آف گلیکسی کا رنگا رنگ پریمئر
لندن: (آن لائن)لندن میں سپر ہیروز کی مار دھاڑ سے سجی ہالی وڈ ایکشن فلم گارڈین آف گلیکسی کا رنگا رنگ پریمئر ہوا جس میں فلم کے کئی فنکاروں نے شرکت کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم کی خاص بات یہ ہے کہ مشہور ریسلر بٹیسٹا بھی ایک سپر ہیرو کے طور پر فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ بٹیسٹا فلم میں ڈریکس کا کردار نبھا رہے ہیں جو اپنی طاقت اور غضب سے دشمنوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیتا ہے۔ لندن میں ہونے والے رنگا رنگ پریمئر میں فلم کے کئی اداکاروں نے شرکت کی جیسے ہی کرس پریٹ گاڑی سے اترے شائقین نے ان کا پرجوش استقبال کیا، اداکار نے شائقین کو آٹو گراف بھی دئیے۔ ہالی وڈ اداکار وین ڈیزل نے بھی پریمئر میں شریک ہوئے جو فلم میں ایک درخت نما انسان کا کردار نبھا رہے ہیں