یوتھ اولمپک گیمز میں حصہ لینے والی قومی یوتھ ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ کا پہلا مر حلہ ختم

یوتھ اولمپک گیمز میں حصہ لینے والی قومی یوتھ ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ کا پہلا ...

 کراچی(آن لائن) چین میں اگست میں ہونے والے یوتھ اولمپک گیمز میں حصہ لینے والی قومی یوتھ ہاکی ٹیم کا تر بیتی کیمپ کا پہلا مر حلہ جمعے کو ختم ہوگیا، دوسرے مر حلے کا آغازتین اگست سے ہوگا، لاہور کے جوہر ٹاﺅن ہاکی اسٹیڈیم میں یوتھ ٹیم کے تر بیتی کیمپ کا پہلا مر حلہ دو ہفتے سے زیادہ عرصے جاری رہا، جس میں چیف کوچ طاہر زمان،کوچز محمد علی، ذیشان اشرف،کاشف جواد اور دیگر نے کھلاڑیوں کو تر بیت دی، ان کی خامیوں کو دور کرنے کے لئے کوچز نے خصوصی اقدامات کئے۔چیف کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ یوتھ گیمز سے قبل ایک مضبوط ٹیم تشکیل دینے میں کام یاب ہو جا ئیں گے، انہوں نے کہا کہ کیمپ کے پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر زیادہ توجہ مرکوز رکھی گئی جس سے امید ہے کہ مستقبل میں اچھے فائدے اورنتائج سامنے ا? ئیں گے، انہوں نے کہا کہ یوتھ ملک میں ہاکی کا سر مایہ ہیں اور ان کو بہتر انداز میں تیار کیا جائے گا، انہوں نے اپنے کوچنگ اسٹاف کی بھر پور تعریف کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی