دورہ سری لنکا کی تیاری کےلئے کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیا
لاہور(اے پی پی) دورہ سری لنکا کی تیاری کے لئے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ہفتہ کے روز ختم ہوگیا ۔ تربیتی کیمپ کے آخری روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹیم منیجمنٹ اور کھلاڑیوں کے مابین دورہ سری لنکا کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف اگست میں2 ٹیسٹ اور3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔کیمپ میں حصہ لینے والے ٹیسٹ کرکٹرز میںکپتان مصباح الحق ،احمد شہزاد ،خرم منظور ،شان مسعود ،اظہر علی ،یونس خان ،اسد شفیق ،عمر اکمل ،وکٹ کیپر سرفراز احمد ،سعید اجمل ،عبد الرحمان ،محمد طلحہ ،جنید خان ،راحت علی اور وہاب ریاض شامل ہیں ۔کیمپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ کا انعقاد پی سی بی کی بڑی اچھی کاوش ہے اور اس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو دورہ سری لنکا کی تیاری کی مدد ملی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں ہونے والے میچز سے کھلاڑیوں کو کافی پریکٹس ملی ہے ۔