فرانس میں بے روزگار افراد کی تعداد33 لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی

فرانس میں بے روزگار افراد کی تعداد33 لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی

پیرس (اے پی پی) فرانس میں رواں سال جون کے دوران بے روزگار افراد کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے بے روزگار افراد کی تعداد33 لاکھ 98 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ نے ہفتہ کوفرانسیسی حکام کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے حوالہ سے بتایا کہ رواں سال مئی کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح میں 0.3فیصد اضافہ ہوا جو کہ اپریل میں 0.7فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جون کے دوران 94 ہزار سے زائد افراد بے روزگاری کا شکار ہوئے جس سے ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد33 لاکھ 98 ہزار ہوگئی ہے ۔ فرانسیسی حکام نے بے روزگاری کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ یاد رہے کہ مئی 2012ءمیں نئی حکومت کے قیام کے بعد سے ملک میں 4 لاکھ 74 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے جس سے ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد میں کمی ہوئی۔

مزید : کامرس