ایک سال کے دوران اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ

ایک سال کے دوران اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ

                                              اسلام آباد(اے این این)گزشتہ ہفتے ریکارڈ کی جانے والی اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں کے مطابق ایک سال کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 30فیصد اضافہ ہوا ۔آلو 32فیصد اورکیلے 26 فیصد مہنگے ہوئے ۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق 24 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے 7 اعشایہ 52 فیصد رہی ۔ایک سال میں مرغی اور انڈے بھی 20 فیصد مہنگے ہوگئے۔اس کے علاوہ دالوں میں مسور کی دال کے نرخ 17 فیصد اور مونگ 27 فیصد مہنگی ہوئی ۔عوام کا کہنا ہے کہ بے لگام مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے حکومت پرائس کنٹرول کے نظام کو موثر کرنے کے ساتھ منافع خوری کی بھی روک تھام کرے ۔

مزید : کامرس