سابق نیوزی لینڈ کرکٹرز جیک اورم اور میتھیو بل کو رواں برس ستمبر میں شیڈول دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ویمن ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز مقرر ہو گئے
آکلینڈ(آن لائن)سابق نیوزی لینڈ کرکٹرز جیک اورم اور میتھیو بل کو رواں برس ستمبر میں شیڈول دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ویمن ٹیم کے اسسٹنٹ کوچز مقرر ہو گئے۔ اورویمن ٹیموں کی بولنگ اور فیلڈنگ پر فوکس رکھیں گے جبکہ میتھیو بیٹنگ کے بارے تربیت دیں گے۔ میتھیو کو کیریئر کے دوران 18 ٹیسٹ اور سات ایک روزہ میچوں میں کیوی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ میتھیو اس سے قبل ویلنگٹن ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کر چکے ہیں۔ اورم جنہوں نے 33 ٹیسٹ، 160 ون ڈے میں ٹیم کی نمائندگی کی ان دنوں سینٹرل ڈسٹرکٹس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کے کوچ ہمیش بارٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ میٹ اور جیکب انٹرنیشنل پلیئرز ہیں اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں گے۔