کامن ویلتھ گیمز، بنگلہ دیش کا سلور میڈل، پاکستانی ایتھلیٹس تاحال ناکام

کامن ویلتھ گیمز، بنگلہ دیش کا سلور میڈل، پاکستانی ایتھلیٹس تاحال ناکام

گلاسگو(آئی اےن پی)کامن ویلتھ گیمز میں بنگلہ دیش نے بھی میڈل جیت لیا، شوٹنگ ایونٹ میں اس کے نشانہ باز عبد اللہ باقی نے سلور میڈلز جیت لیا 10میٹر ایئررائفل میں گولڈ میڈل بھارت کےابھیناﺅ بندرا کے نام رہا گیمز کے دوسرے دن بھی پاکستانی کھلاڑی خالی ہاتھ ہی رہے ۔ پاکستانی مردوخاتون شوٹرز مین راﺅنڈ میں توجگہ نہ بناسکے لیکن ان کی کارکردگی اچھی رہی جبکہ دیگر ایونٹس میں پاکستانی ایتھلیٹس نے مایوس کیا۔ لان بال میں انگلینڈ نے پاکستان کو 9کے مقابلے میں 24پوائنٹس سے شکست دی۔ یہ پاکستان کی مسلسل تیسری ناکامی تھی۔ آسٹریلیااور پاپو انیوگنی نے بھی اس کو شکست سے دوچارکیا تھا۔شوٹنگ ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی اچھی رہی ۔ 10میٹر ایئررائفل میں ذیشان فرید کا اسکور 613اعشاریہ دو تھا جبکہ ان کے قریبی حریف ملائیشیا کے ناصر خان نے 613اعشاریہ چار اسکور کرکے اعشاریہ دو کے فرق سے مین راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 10میٹر ایئررائفل ویمنز میں پاکستان کی مہوش فرحان چھ پوائنٹس کی کمی سے باہر ہوگئیں۔ سوئمنگ کے 200میٹر فری اسٹائل ایونٹ کے 200میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں اسرار حسین 32ویںاور ناصر احمد نے 34ویں پوزیشن حاصل کی۔

50میٹر فری اسٹائل میں لیانا سوان 45ویں اورکرن خان 51ویں نمبر پر آئیں، 100میٹر بیک اسٹروک میں عربیہ شیخ دس کوالیفائی ہوگئیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی