گیارہ سال کی عمر سے شاہد کپور کی مداح ہوں‘عالیہ بھٹ

گیارہ سال کی عمر سے شاہد کپور کی مداح ہوں‘عالیہ بھٹ
گیارہ سال کی عمر سے شاہد کپور کی مداح ہوں‘عالیہ بھٹ

  


ممبئی (این این اائی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی فلم ”شاندار“ میں شاہد کپور کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی۔ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہاکہ انھوں نے وکاس بہل کی نئی فلم شاندار سائن کر لی ہے جس میں وہ شاہد کپور کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ شاہد کپور کی بہت بڑی مداح ہیں اور وہ معاون کواسٹار ہیں اور وہ شاہد کپور سے اس وقت سے محبت کرتی ہیں جب وہ 11 سال کی تھیں۔11 سال کی عمر میں شاہ کپور کی فلم ”عشق وشق “ دیکھی تھی تب سے ان کی مداح ہوں۔ عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ شاہد کپور بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اس لیے وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی آئندہ برطانیہ میں کی جائے گی جس کے لیے وہ بہت پرجوش ہیں۔

مزید : کلچر