ہالی ووڈ فلم”ففٹی شیڈز آف گرے“ کا کا نیا ٹریلر جا ری

ہالی ووڈ فلم”ففٹی شیڈز آف گرے“ کا کا نیا ٹریلر جا ری

لاس اینجلس(این این آئی) ہالی ووڈ فلم ”ففٹی شیڈز آف گرے“ کا کا نیا ٹریلر جا ری کر دیا گیا ۔ہالی ووڈ فلم ففٹی شیڈز آف گرے ناول سے لی گئی کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں ادب کے ایک طالبعلم کی زندگی کا سفردکھا یا گیا ہے ۔فلم میں جہاں طالبعلم کی زندگی دکھائی گئی ہے وہیں محبت کرنے والے دو انسان بھی فلم کا حصہ ہیں۔۔۔ فلم کے مرکز ی کرداروں میں ڈاکوٹا جانسن ، جیمی ڈارنن اور لوکے گرائمز شامل ہیں ۔یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم آئندہ سال 13 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

مزید : کلچر