اداکارہ کنگنا راناوت کو سماجی رابطے سے پرہیز

اداکارہ کنگنا راناوت کو سماجی رابطے سے پرہیز
 اداکارہ کنگنا راناوت کو سماجی رابطے سے پرہیز
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے تمام بڑے فنکار اپنے مداحوں اور پرستاروں سے رابطے میں رہنے کے لیے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کا سہارا لیتے ہیں لیکن اداکارہ کنگنا راناوت کو سماجی رابطے سے پرہیز ہے۔حال ہی میں کنگنا رانات سے ایک سکن کیئر کمپنی یعنی جلد کی نگہداشت کی مصنوعات بنانے والی کمپنی نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے رابطہ کیا۔لیکن کنگنا نے انھیں صرف اس لیے منع کر دیا کیونکہ کنٹریکٹ کے مطابق انھیں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر پروڈکٹ کو پروموٹ کرنا تھا اور اس کے لیے کنگنا تیار نہیں تھیں۔کنگنا راناوت فلم کوئن کے بعد سے اپنی منفرد اداکاری کے لیے خوب سراہی جا رہی ہیں-

مزید :

کلچر -