مجید نظامی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلئے تعزیتی ریفرنس5 اگست کو ہوگا

مجید نظامی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کےلئے تعزیتی ریفرنس5 اگست کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران کی ہدایت پر سینئر صحافی مجید نظامی مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے 5 اگست کو الرازی ہال میں صبح تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کریں گے جبکہ معروف صحافی ، اہلِ دانش اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد مجیدنظامی مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں اظہارِ خیال کریں گے۔