اصولوں پر مبنی مجید نظامی کا طرزِ صحافت اہلِ قلم کےلئے بہترین مشعل راہ ہے ، مجاہد کامران

اصولوں پر مبنی مجید نظامی کا طرزِ صحافت اہلِ قلم کےلئے بہترین مشعل راہ ہے ، ...

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وفات سے پاکستان کے قومی مفادات اور صحافت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاءکو پرُ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجید نظامی نظریہ پاکستان اور آزادی صحافت کے علمبردار تھے اورانہوں نے اپنی صحافتی زندگی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے گزاری۔ مسئلہ کشمیر اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے معاملات پر ان کے انتہائی درست مو¿قف میں کبھی بھی تبدیلی پیدا نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ وہ واحد ایڈیٹر تھے جنہوں نے تین ڈکٹیٹروں کا سامنا کرتے ہوئے بلا خوف و خطر کلمہ حق ادا کیا انہوں نے کہا کہ مجید نظامی نے آزادی صحافت کے لئے بے مثال قربانیاں دیں اور جمہوری اداروں کو مضبوط کیا ملک اور قوم کے لئے دی گئی ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اصولوں پر مبنی مجید نظامی مرحوم کا طرزِ صحافت اہلِ قلم کے لئے بہترین مشعل راہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4