مجید نظامی مثبت او ر حق پر مبنی صحافت کے علمبردار تھے، چودھری محمد سرفراز

مجید نظامی مثبت او ر حق پر مبنی صحافت کے علمبردار تھے، چودھری محمد سرفراز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی اساتذہ پنجاب کے چیئرمین رانا محمد ارشد اور پنجاب ٹیچرز یونین کے قائم مقا م مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز کے علاوہ امتیاز احمد عباسی ، رانا لیاقت علی، ملک سعید ، چوہدری محمد علی ، جام صادق، امتیاز طاہر، اسلم گھمن ، سجاد اختر اعوان، میاں ارشد، ملک مستنصر اعوا ن و دیگرنے کہا ہے کہ مجید نظامی مرحوم کی دنیائے صحافت کا ایک اہم ستون تھے اور ہمیشہ سے مثبت او ر حق پر مبنی صحافت کے علمبردار تھے۔ انہوں نے مسلمانوں کو درپیش مسائل کو ہر فورم پر اُجاگر کیا اور بچوں میں دو قومی نظریہ کو اُجاگر کرنے کےلئے شب و روز محنت کی کشمیری مسلمانوں کے لئے بھی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بابائے صحافت مجید نظامی کی وفات سے پاکستان بلکہ عالمی سطح پر مسلمان ایک مدبر اور بلند پایہ شخصیت سے محروم ہو گئے ہیں اور یہ خلا کوئی پُر نہیں کر سکتا۔راہنماﺅں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم ڈاکٹر مجید نظامی کی زندگی کو اپنے لئے مشعل ِ راہ بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

مزید : میٹروپولیٹن 4