منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاذب سعید نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت 50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے استغاثہ کے مطابق ملزم خالد عرف کا کو شاہدرہ پولیس نے 23جولائی 2014کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 110گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز ملزم نے عدالت کے روبرو درخوواست ضمانت دائر کی جسے فاضل عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4